پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابراعوان نے حکومت میں بیٹھی کسی بھی جماعت کیساتھ بات کرنے سےا نکار کردیا

اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابراعوان نے حکومت میں بیٹھی کسی بھی جماعت کیساتھ بات کرنے سےا نکار کردیا اور ساتھ ہی 28 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی تصدیق کردی۔
تفصیل کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر اعوان نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی سے سمیت کسی بھی جماعت سے قربت نہیں، بات تک نہیں ہوسکتی جب تک وہ جماعت حکومت کی تنخواہ دار اور شریک اقتدار ہیں،یہ اقتدار سے جس روز استعفیٰ دیں گے اور اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کریں گے تو میں خود سفارش کروں گا کہ ان کے ساتھ بات کی جائے۔
ڈیجیٹل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ یہ اسی تنخواہ پر کام کرتے رہیں گے، نہ کبھی احتجاج اور نہ کبھی اعتراض اور نہ ہی کبھی واک آئوٹ کریں گے۔
اٹھائیسویں مجوزہ ترمیم سے متعلق سوال پر ڈاکٹر بابراعوان کا کہناتھاکہ سابق وزیرقانون کے طور پر میری اطلاعات ہیں کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کا قتل عام اور دھڑن تختہ ہونے لگا ہے، اب مجوزہ ترمیم پر تین کمنٹ ہیں، پہلااٹھائیسویں آئینی ترمیم باوردی ہے، دوسرا، اٹھائیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے سے ایک صدارتی فارم آف حکومت ٹائپ چیز بنانے کیلئے گفتگو ہورہی ہے۔ تیسرا، آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کے وہ اختیارات جو تقریباً ساڑھے تین عشروں کے بعداٹھارہیوں کے ذریعے دیئے گئے تھے، وہ واپس لے لیے جائیں گے، اور سارے اختیارات مرکز میں آجائیں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *