اہم خبرپاکستان

بجلی کے 200 یونٹ کی حد ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، اویس لغاری

ایوان بالا کو وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے بتایا ہے غریب عوام کو بجلی بلوںمیں ریلیف پہنچانے کیلئے اقدمات اٹھائے جارہے ہیں ۔حکومت کی کوششوں سے گردشی قرضوں میں کمی واقع ہوئی ہے، گردشی قرضے اگلے چار سالوں میں ختم ہوجائیں گے ۔ منگل کو توجہ دلاﺅ نوٹس پر بات کرتے ہوئے سینیٹر عابد شیر علی نے کہاکہ بجلی کے ٹیرف کا تعلق پاکستان کے کروڑو ں عوام سے ہے ۔انہوں نے کہاکہ پروٹیکٹیڈ ٹیرف کے جو سلیب بنائے ہیں اس کا بل بھی لوگوں کی بساط سے باہر ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ کونسے ملک میں ہوتا ہے کہ 200یونٹ سے ایک یونٹ کے اضافے پر یکدم بل ڈبل ہوجاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کیا ڈسکوز میں چوریوں کا بوجھ بھی غریب عوام پر ڈالا جاتا ہے ۔اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہاکہ اس وقت توانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ کم ہوکر 1670ارب روپے تک آگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ گردشی قرضوں پر اگلے چار سالوں کے اندر ڈیٹ سروس سرچارج بھی ختم ہوجائے گا جبکہ گردشی قرضے بھی اگلے چار سالوں میں ختم ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈسکوز کی نااہلی کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا ہوں تاہم ہر سال ڈسکوز کے نقصانات کو کم کردیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ان نقصانات کا بوجھ صارفین کی بجلی کی قیمت کے اندر نہیں ہوتا ہے تاہم اس کا فائدہ صارفین کو ابھی تک نہیں پہنچ سکا ہے اور بجٹ سے بوجھ کم ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس حکومت کے قیام کے وقت وزارت سے 1180ارب روپے بجٹ سپورٹ کے نام پر لیتا ہے جو اس سال کم ہوکر 700ارب تک آگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ٹیر ف سلیب کو کسی نہ کسی ایک جگہ پر رکھنا ہوگا ۔تاکہ یہ مسئلہ مسقبل میں ختم ہو۔ انہوں نے کہاکہ 200یونٹ سے استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 2کروڑ تک پہنچی ہے جس میں زیادہ تر شمسی یونٹ والے صارفین شامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایسے نظام پر کام کر رہے ہیں جہاں یونٹ کی بنیادپر نہیں بلکہ غربت کی لکیر سے نیچے افراد کو رعایت مل سکے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *