اہم خبرپاکستان

محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس پی ٹی آئی کی مذاکراتی اسٹیئرنگ کمیٹی کے سربراہ نامزد

حکومت کے ساتھ مذاکرات اور پارلیمانی معاملات پر پی ٹی آئی کی سٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل کے معاملے پر سٹیئرنگ کمیٹی کے لیے باقی چار اراکین کے ناموں کی تجویز سامنے آ گئی۔پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی نے چھ رکنی سٹیئرنگ کمیٹی بنانے کی تجویز دی تھی ۔ ذرائع کے مطابق سٹیئرنگ کمیٹی کی سربراہی محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس کریں گے، دیگر چار اراکین میں بیرسٹر گوہر، چیف وہپ عامر ڈوگر، بیرسٹر سینیٹر علی ظفر اور سینیٹر پیر نور الحق قادری کا نام سامنے آ گیا، ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نے سٹیئرنگ کمیٹی میں دو ایم این ایز اور دو سینیٹرز کو شامل کرنے کا فارمولا دیا تھا، سٹیئرنگ کمیٹی ہی مستقبل میں وزیر اعظم سے ملاقات اور حکومت سے مذاکرات کرے گی، وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے صرف محمود خان اچکزئی یا علامہ راجا ناصر عباس نہیں جائیں گے، اسٹیرنگ کمیٹی پارٹی کے پارلیمنٹ سے متعلق معاملات چلانے میں خود مختار ہو گی، اسٹیرنگ کمیٹی پارٹی کے فیصلے اور حکومت سے مذاکرات کے لیے پارلیمانی کمیٹی سے فیصلوں کی توثیق کروائے گی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *