وزیراعلی میر سرفرازبگٹی کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی نجی ہسپتال پہنچ گئے اور نوشکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی طالبات کی عیادت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑنے کہا کہ زخمی طالبات کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، زخمی طالبات کے علاج معالجے کے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ زخمی طالبات نے مشکل حالات میں جرا¿ت اور بہادری کا مظاہرہ کیا، تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا کر دشمن ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی نے کہا کہ نوشکی گرلز ڈگری کالج میں حملے میں فتنة الہندوستان کے سہولت کار ملوث ہیں، فتنة الہندوستان کے عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر زخمی طالبات کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچے، زخمی طالبات کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے
اہم خبربلوچستان
زخمی طالبات کے علاج کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی،بخت محمد کاکڑ
