وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی)اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی)کے مشترکہ وفد نے ملاقات کی، جس میں یورپی یونین کے تعاون سے شروع کیے جانے والے نئے قانون کی حکمرانی کے پروگرام اور بلوچستان کے نظامِ انصاف سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پروگرام کے تحت بلوچستان کے نظامِ انصاف سے وابستہ اداروں کے لیے مجوزہ سرگرمیوں اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ملاقات میں قانون کی حکمرانی کے فروغ اور نظامِ انصاف سے متعلق اداروں کے لیے مجوزہ پروگرام کے مختلف امور پر بحث کی گئی۔
اہم خبربلوچستان
وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو سے اقوام متحدہ کے وفد کی ملاقات، نظام انصاف پر تبادلہ خیال
