اہم خبربلوچستان

بابر یوسفزئی کا میناز آپریشن قابلِ تحسین قرار، دہشت گردی کے خاتمے کا عزم

معاون برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے ضلع کیچ کے علاقے میناز، بولیدہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں قیامِ امن، دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات قابلِ قدر ہیں۔اپنے ایک بیان میں بابر یوسفزئی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مو¿ثر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا اور اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا، جو امن دشمن عناصر کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مو¿ثر حکمتِ عملی کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیاں بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام اور دہشت گرد عناصر کی سرکوبی کے لیے اہم پیش رفت ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صوبے میں امن برقرار رکھنے اور عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں۔معاون برائے داخلہ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی مسلسل کوششیں قابلِ ستائش ہیں، جبکہ پائیدار امن کے قیام کے لیے ان کوششوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔بابر یوسفزئی نے کہا کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ امن و امان کی بہتر صورتِ حال سے نہ صرف عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکتا ہے بلکہ صوبے میں ترقیاتی عمل اور معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ امن دشمن عناصر کی نشاندہی اور ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے، امن و استحکام کے فروغ اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *