اسلام آباد ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو سزا معطلی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریلیف دے دیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستیں قابل سماعت قرار دے دی ہیں۔ اس حوالے سے جسٹس اعظم خان نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔
عدالت نے قابل سماعت ہونے کے اعتراضات سے متعلق پراسیکوشن کی متفرق درخواست مسترد کر دی۔ پراسیکوشن نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ قبل از وقت دائر ہونے کا اعتراض اٹھایا تھا۔ عدالت نے سزا معطلی درخواستیں غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیں۔
