اہم خبرپاکستان

بلاول بھٹو زرداری سے اہم سیاسی رہنماوں کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اہم سیاسی رہنماوں اور پارٹی کے مرکزی عہدیداروں نے زرداری ہاو¿س میں ملاقات کی، جس کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد ایڈووکیٹ شریک ہوئے۔اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان، پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر بھی موجود تھے۔زرداری ہاو¿س میں ہونے والی اس ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *