اہم خبر

این ڈی ایم اے کا 24 جولائی تک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

اسلام آباد نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 24 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں کے لیے ممکنہ خطرات کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریاؤں، مقامی ندی نالوں اور پہاڑی برساتی گزرگاہوں میں اچانک سیلابی صورتحال اور پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافے کا الرٹ جاری کر دیا گیا، گلگت بلتستان کے اضلاع ہنزہ، شگر اور گانچھے میں شمشال، ہنزہ، چپورسن، کلیک، شگر، شیوک اور ہُشے دریاؤں میں اچانک سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *