صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ طویل خشک سالی کے بعد کوئٹہ اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش خوش آئند ہے، بارش قدرت کی ایک بڑی نعمت ہے جو ماحول میں تازگی پیدا کرنے کے ساتھ گردوغبار میں کمی کا باعث بنتی ہے۔ تاہم موسم کی تبدیلی کے پیش نظر شہریوں کو اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے، خصوصاً بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو سردی سے بچاو¿ کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں‘ےہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چےت کرتے ہوئے کہی‘انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں بارش کے بعد موسم سرد ہونے سے شہریوں کو اپنی روزمرہ سرگرمیوں کے دوران احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ والدین بچوں کو گرم کپڑے پہنائیں اور سردی سے بچاو¿ کے مناسب انتظامات کریں، جبکہ سانس اور دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد موسم کی تبدیلی کے دوران اپنی صحت پر خصوصی توجہ دیں۔بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے عوام میں احتیاطی تدابیر اور صحت سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا ضروری ہے۔ موسم سرما میں سردی سے بچاو¿، صفائی ستھرائی اور متوازن غذا کے استعمال کو معمول بنایا جائے تاکہ موسمی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکے۔صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ طویل خشک سالی کے بعد بارش سے ماحول پر خوش گوار اثرات مرتب ہوتے ہیں، تاہم شہریوں کو چاہیے کہ وہ سرد موسم میں غیر ضروری طور پر کھلے مقامات پر رہنے سے گریز کریں اور ضرورت مند افراد، خصوصاً بچوں اور بزرگوں کی دیکھ بھال پر توجہ دیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بارش کا سلسلہ علاقے میں خشک موسم کی شدت کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور شہری موسم کی اس تبدیلی سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ اپنی صحت کا بھی بھرپور خیال رکھیں گے۔
اہم خبربلوچستان
کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی بارش خوش آئند، شہری صحت کا خیال رکھیں، بخت کاکڑ
