اہم خبرپاکستان

پاکستان نے حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کے استعمال کی خبر کو جھوٹ قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی خبر کو مکمل طور پر جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا ہے۔وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کردہ فیکٹ چیک میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کے خلاف کارروائی کے لیے پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کوئی صداقت نہیں اور اسے غلط معلومات پر مبنی قرار دیا گیا ہے۔وزارت اطلاعات نے عالمی میڈیا کو ایک بار پھر متوجہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستانی افواج کے ممکنہ استعمال یا تعیناتی سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔فیکٹ چیک کے مطابق پاکستانی افواج کی کسی بھی قسم کی تعیناتی اگر ضروری ہوئی تو اس حوالے سے تمام تفصیلات متعلقہ حکام خود فراہم کریں گے۔ وزارت اطلاعات نے واضح کیا کہ اس نوعیت کے حساس معاملات پر غیر مصدقہ اطلاعات یا قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے۔وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں عالمی میڈیا پر زور دیا گیا ہے کہ دفاعی اور عسکری معاملات سے متعلق خبریں نشر کرتے وقت مصدقہ اور سرکاری ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کو ہی بنیاد بنایا جائے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *