اسلام آباد:نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بحرینی ہم منصب ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزایانی کے پاک بحرین جوائنٹ منسٹریل کمیشن کے تیسرے اجلاس کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ معاہدے کے تحت تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، فوڈ سیکیورٹی، تیل، گیس اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھایاجائے گا۔ بحری امور، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صحت، تعلیم اور افرادی قوت میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے حکومتی سطح پر مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مشترکہ ورکنگ گروپ تجارت اور سرمایہ کاری پر مشاورت سے ادارہ جاتی میکانزم فراہم کرے گا۔
اہم خبرپاکستان
پاک بحرین جوائنٹ منسٹریل کمیشن اجلاس، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
