پاکستان

آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا آج سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

کراچی آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات منظور نہ ہونے پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے آج رات 12 بجے سے ملک بھر کے تمام پٹرول پمپ بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایسوسی ایشن کے مطابق وفاقی وزیرِ پٹرولیم کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کسی مثبت نتیجے پر نہیں پہنچ سکے، مارجنز میں اضافے اور روزانہ قیمتوں کے نفاذ سمیت اہم مطالبات پر اتفاق نہ ہونے کے باعث مذاکرات ناکام رہے۔

آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور نہ ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *