سپورٹس

پی ایس ایل ٹیم ’پنڈیز‘ کا نام بدل کر ’راولپنڈیز‘ کر دیا گیا؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ایک فرنچائز ٹیم ’پنڈیز‘ کے نام میں تبدیلی سے متعلق خبریں سامنے آئی ہیں، جس کے بعد شائقین کرکٹ میں تجسس پیدا ہو گیا ہے۔ ٹیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نام تبدیل کر کے ’راولپنڈیز‘ کر دیا گیا ہے، جس سے نام کی باضابطہ تبدیلی کی قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے فرنچائزز کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ اپنی ٹیم کے نام کے ساتھ متعلقہ شہر کا مکمل نام شامل کریں، جس کے بعد یہ تبدیلی کی گئی ہے۔ تاہم، ٹیم کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی باقاعدہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ شب جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں ٹیم کو اب بھی ’پنڈیز‘ کے نام سے ہی مخاطب کیا گیا، جبکہ پاکستان سپر لیگ کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹیم کو ’راولپنڈیز‘ لکھا گیا۔

اس صورتحال نے شائقین کے درمیان سوالات کو جنم دیا ہے کہ آیا یہ صرف سوشل میڈیا تک محدود تبدیلی ہے یا مستقبل میں ٹیم کا باضابطہ نام بھی تبدیل کر دیا جائے گا۔ کرکٹ حلقوں کی نظریں اب فرنچائز کے باضابطہ اعلان پر مرکوز ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *