لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ریلویز نے عید کے 3 دنوں کے دوران مسافر ٹرینوں سے ریکارڈ آمدن حاصل کی، جسے حکام نے مثبت پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ عید کے پہلے دن 11 کروڑ روپے، دوسرے دن 17 کروڑ روپے جبکہ تیسرے دن 20 کروڑ روپے سے زائد آمدن حاصل ہوئی، اس کے علاوہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسافر ٹرینوں سے مجموعی آمدن 1 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ یہ ریکارڈ آمدن ادارے کی بہتر حکمت عملی کا نتیجہ ہے، اور اس پر ریلوے انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔
