پاکستانکاروبار

ملکی توانائی شعبے کا مجموعی سرکلر ڈیٹ 5 ہزار 286 ارب روپے تک پہنچ گیا

اسلام آباد: ملکی توانائی شعبے کا مجموعی سرکلر ڈیٹ 5 ہزار 286 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گیس شعبے کا سرکلر ڈیٹ 3 ہزار 611 ارب روپے جبکہ بجلی شعبے کا سرکلر ڈیٹ ایک ہزار 675 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ توانائی شعبے کے مجموعی سرکلر ڈیٹ میں گیس کے شعبے کا حصہ بجلی کے شعبے سے نمایاں زیادہ ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا توانائی کا شعبہ بدستور مالی دباؤ کا شکار ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے اس شعبے میں مالی استحکام کے لیے اصلاحات تیز کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ SouthAsians & Diaspora
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں بروقت ٹیرف ایڈجسٹمنٹ سرکلر ڈیٹ روکنے کے لیے ضروری ہے۔ علاوہ ازیں اس شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے نقصانات میں کمی بھی ضروری قرار دی گئی ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مطابق بجلی شعبے میں سرکلر ڈیٹ کے بہاؤ کو کم کرنا پاکستان کے لیے اہم چیلنج ہے۔ اسی طرح آئی ایم ایف نے گیس کے شعبے میں لاگت کے مطابق ٹیرف ایڈجسٹمنٹ جاری رکھنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے کی کمزوریاں پاکستان کے مالی استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال بجلی شعبے کے سرکلر ڈیٹ کے بہاؤ کو مزید کم کرنے کا عزم کیا ہے۔ SouthAsians & Diaspora
آئی ایم ایف کے مطابق توانائی شعبے میں اصلاحات کا مقصد نقصانات کم کرکے بجلی اور گیس کے شعبے کو مالی طور پر مستحکم بنانا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *