کویت سٹی کویتی خبر رساں ادارے ’کونا ‘کے مطابق کویتی تیل کی فی بیرل قیمت میں 8.10 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 118.93 ڈالر تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ کے آغاز کے بعد سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت ایران کی جانب سے حملوں یا ممکنہ حملوں کے خطرے کے باعث تقریباً رک گئی ہے۔
دنیا کی توانائی کی برآمدات کا تقریباً پانچواں حصہ اسی آبی گزرگاہ سے گزرتا ہے، جس کی وجہ سے یہ عالمی سطح پر تیل اور گیس کی فراہمی کے لیے نہایت اہم گزرگاہ سمجھی جاتی ہے۔
