بلوچستان

سندھ و بلوچستان کے گورنرز کی ملاقات، تعاون بڑھانے کے لیے بات چیت

کراچی گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے گورنر ہاؤس سندھ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، صوبوں کے درمیان ہم آہنگی، سیاحت کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے سید محمد نہال ہاشمی کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے وفاقی اکائیوں کے مابین روابط کو مزید مستحکم بنانے اور مشترکہ ترقی کے فروغ پر اتفاق کیا۔ملاقات میں وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ معدنی وسائل سے مالا مال صوبہ بلوچستان کی ترقی سے روزگار اور کاروباری مواقع میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے مسائل کو اس کے اپنے وسائل سے حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملاقات میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ پاکستان کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔گورنر سندھ نے کہا کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *