اسلام آباد ورلڈبینک کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستان کی معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2025میں معاشی نمو بہتراور مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی،سخت معاشی پالیسیوں اور اصلاحات نے پاکستانی معیشت کو سہارا دیا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2026میں پاکستان کی معاشی گروتھ3.5فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی ہے،رپورٹ کے مطابق 2027میں معاشی شرح نمو4.5فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے،صنعتی شعبے کی بحالی اور سرمایہ کاری سے معیشت کو تقویت ملے گی،پاکستان کی معیشت میں بتدریج استحکام آرہا ہے۔
رپورٹ میں اصلاحات کا تسلسل برقرار رکھنا معاشی بہتری کیلئے ناگزیر قراردیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی غیریقینی صورتحال پاکستان کی معیشت کیلئے بڑا چیلنج ہے،پائیدارترقی کیلئے اصلاحات اور محتاط پالیسیوں پر عمل ضروری ہے۔
