کاروبار

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں بڑا اضافہ

کراچی مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران آج بھی زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی تیزی دیکھنے میں آرہی ہے اور کاروبار کے آغاز میں 100انڈیکس میں 1932 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس میں 1.17 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 67 ہزار 449 پوائنٹس کی سطح پر ہے۔

دوسری جانب ایشیائی شیئر بازاروں میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔

جاپان، کوریا اور انڈونیشیا کے بینچ مارک سٹاک انڈائسسز 2،2 فیصد مثبت ہیں جب کہ بھارت اور ویتنام کے سٹاک انڈائسسز ایک ایک فیصد مثبت ہیں۔

اس کے علاوہ شنگھائی اور ہانگ کانگ کے انڈائسسز ایک فیصد سے کم مثبت ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *