بلوچستان

سردار ذوالفقار خان کھوسہ کے انتقال پر بلوچستان حکومت کا اظہارِ تعزیت

کوئٹہ وزیر پی ایچ ای بلوچستان سردار عبدالرّحمٰن کھیتران نےسابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

جمعے کو تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ مدبر سیاستدان، نفیس انسان اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار رہنما تھے،انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سردار عبدالرّحمٰن کھیتران نے کہا کہ سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی وفات ملکی سیاست کے لیے بڑا نقصان ہے اور ان کی کمی دیر تک محسوس کی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *