بلوچستان

دھماکے کے بعد سبی کے کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل

سبی بلوچستان کے ضلع سبی میں نامعلوم افراد نے تخریب کاری کرتے ہوئے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ سبی ٹیچنگ ہسپتال کے قریب پیش آیا، جس کے نتیجے میں4 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا۔حکام نے بتایا کہ دھماکے سے پائپ لائن کا تقریباً 2 سے 4 فٹ حصہ متاثر ہوا۔

پولیس کے مطابق بلاسٹ کے باعث علاقے کو گیس فراہم کرنے والا مین والو بھی متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرلئے۔حکام نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ تخریب کاروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *