اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان صوبے میں جاری سیاسی صورتحال، دہشت گردی کے واقعات اور سکیورٹی چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور خیبرپختونخوا کی موجودہ سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ٹیلی فونک گفتگو کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی نے بلاول بھٹو زرداری کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات سے آگاہ کیا۔ گورنر نے خصوصاً ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو، ٹانک اور کوہاٹ سمیت دیگر علاقوں کی سکیورٹی صورتحال اور حالیہ واقعات کے حوالے سے بریفنگ دی۔فیصل کریم کنڈی نے بلاول بھٹو زرداری کو خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خطرات سے بھی آگاہ کیا۔ اس دوران انہوں نے افغانستان کی جانب سے اہداف تک پہنچنے سے قبل ڈرون مار گرائے جانے سے متعلق تفصیلات بھی چیئرمین پیپلزپارٹی کے سامنے رکھیں۔گفتگو میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت کی ذمہ داریوں اور جاری سیاسی کشیدگی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس امر پر زور دیا کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال میں صوبائی حکومت کو دہشت گردی اور جنگ کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبرپختونخوا اس وقت دہشت گردی کے سنگین چیلنج سے دوچار ہے، اس لیے صوبائی حکومت کو اپنی تمام تر توجہ امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ پر مرکوز کرنی چاہیے۔انہوں نے لانگ مارچ غیرمشروط طور پر ختم کرنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ موجودہ حالات میں صوبے کی حکومت کو سیاسی محاذ آرائی کے بجائے دہشت گردی اور جنگ کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں۔خیبرپختونخوا میں لانگ مارچ کا معاملہ گزشتہ دنوں وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان سیاسی کشیدگی کا اہم مرکز بنا ہوا ہے۔ صوبائی حکومت نے 4 اکتوبر کو پشاور سے اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ گورنر فیصل کریم کنڈی اس سے قبل بھی موجودہ امن و امان کی صورتحال میں لانگ مارچ مو¿خر کرنے پر زور دے چکے ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا نے حالیہ بیانات میں صوبے میں دہشت گردی کے باعث سیاسی سرگرمیوں اور لانگ مارچ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور تمام سیاسی قوتوں پر زور دیا ہے کہ وہ امن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں۔بلاول بھٹو زرداری اور فیصل کریم کنڈی کے درمیان رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب خیبرپختونخوا میں ایک طرف دہشت گردی کے واقعات اور دوسری جانب 4 اکتوبر کے مجوزہ لانگ مارچ کے باعث سیاسی و انتظامی صورتحال خاصی حساس ہے۔ صوبائی حکومت نے مارچ کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا ہے، جبکہ گورنر کی جانب سے اسے ختم یا مو¿خر کرنے کا مطالبہ سامنے آتا رہا ہے
اہم خبربلوچستان
فیصل کریم کنڈی کا رابطہ، خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردی کیخلاف کردار ادا کرے،بلاول بھٹو
