کوئٹہ: ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس عمران شوکت نے کہا ہے کہ پولیس اور عوام کے درمیان مضبوط ، مثبت اور بہتر تعلقات یقینی بناکر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی یہ بات انہوں نے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین او ردیگر عمائدین کی جانب سے دیئے گئے عصرانہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس نے ہمیشہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور مسائل کے حل کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات اٹھائے ہیں اور پولیس کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کرے پولیس اور شہریوں میں بہتر اور مضبوط روابط کا قیام انتہائی ضروری ہے اور دونوں نے ملکر شہر کو امن کا گہوارہ بنانا ہے انہوں نے کہاکہ ہزارہ کمیونٹی نے ہمیشہ بلوچستان شیعہ کانفرنس اور دیگر فورم کے ذریعے اپنے مسائل کے حل پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ بہتر روابط رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائے ہیں جو قابل تحسین اقدام ہے انہوں نے کہاکہ ہم اس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے اور مسائل کے حل کیلئے اتحادو یکجہتی کے ساتھ دشمن عناصر اور جرائم پیشہ عناصر کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔ اور پولیس تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے۔
اہم خبربلوچستان
عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،عمران شوکت
