بلوچستان

وندر سب ڈویژن میں ڈپٹی کمشنر حب کا دورہ، انتظامی امور کا جائزہ

حب ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خان مندوخیل نے سب ڈویژن وندر کا تفصیلی دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے مختلف سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں کا معائنہ کیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر آفس وندر، تحصیلدار آفس سونمیانی، بوائز ہائی اسکول وندر, RHCوندر، ریسکیو 1122 اور بوائز ہائی اسکول حاجی چاکر کا دورہ کیا اور وہاں جاری امور، سہولیات اور عوامی خدمات کا جائزہ لیا انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور سرکاری دفاتر میں حاضری اور کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وندر سیف علی مغل اسسٹنٹ کمشنر دُریجی رضوان قادر تحصیلدار گڈانی مقبول احمد ساسولی سمیت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق انجینئرز بھی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (PSDP) اور بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی معائنہ کیا اور کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی اسکیموں کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد ان کے ثمرات میسر آ سکیں ۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *