پاکستان

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، آئی ایس پی آر کی اہم پریس کانفرنس سہ پہر 2بجے ہو گی

راولپنڈی معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے آئی ایس پی آر کی اہم پریس کانفرنس سہ پہر 2بجے ہو گی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کے ہمراہ نیوی اور ایئرفورس افسران بھی ہو ں گے۔

دوسری جانب بھارت کے خلاف معرکہ حق کا پہلا سال مکمل ہونے پر افواجِ پاکستان نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ معرکہ حق میں دشمن نے پاکستان کی قوت اور فیصلہ کن صلاحیت کا مشاہدہ کیا ، دشمن کو آئندہ ہر مہم جوئی کا جواب اس سے بھی زیادہ سخت ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افواج کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق نے قومی اعتماد کو نئی جدت دی، معرکہ حق نے پاک فضائیہ کی جدید جنگی تیاریوں کو دنیا پر ثابت کیا، پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی اور صلاحیتوں کے ذریعے مستقبل کی فضائی قوت کے طور پر ابھر رہی ہے۔

مسلح افواج نے اس عزم کا اظہار کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت یا دشمن کے عزائم کا جواب پہلے سے زیادہ طاقت، درستگی اور عزم کے ساتھ دیا جائے گا، معرکۂ حق میں دشمن نے پاکستان کی قوت، تیاری اور فیصلہ کن صلاحیت کا مشاہدہ کیا، آئندہ ہر مہم جوئی کا جواب اس سے بھی زیادہ سخت ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی، سمارٹ سسٹمز اور روایتی نظام کو بدل دینے والی منفرد صلاحیتوں کے ذریعے مستقبل کی فضائی قوت کے طور پر ابھر رہی ہے، ملٹی ڈومین آپریشنز میں مہارت نے پاک فضائیہ کو جدید فضائی جنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ایک موثر اور فیصلہ کن فورس بنا دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معرکہ حق کے دوران انجام دیے گئے آپریشنز فضائی جنگ کی تاریخ میں منفرد، غیر معمولی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر تھے، پاک فضائیہ کی کامیابیوں نے پاکستانی قوم کے اعتماد، حوصلے اور جذبہ حب الوطنی کو مزید مضبوط کیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *