لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف سینئر اداکارہ اسما عباس کے شوہر انٹرویو کے دوران پہلی اہلیہ سے بولے گئے جھوٹ کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق حال ہی میں اداکارہ اسما عباس نے اپنے شوہر ریٹائرڈ کرنل غلام عباس کے ہمراہ نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ماضی کی یادیں تازہ کیں۔
اسما عباس کے شوہر نے اپنی پہلی اہلیہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج بھی اس بات کا افسوس ہے کہ میں نے اسما سے شادی کے بارے میں بروقت اپنی پہلی اہلیہ کو آگاہ نہیں کیا۔
ریٹائرڈ کرنل غلام عباس نے بتایا کہ میں نے یہ بات فوراً بتانے کے بجائے ان سے جھوٹ بولا، جو کہ غلط تھا۔
پاکستان
غلام عباس پہلی اہلیہ سے بولے گئے جھوٹ کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے
