لاہور(سپورٹس ڈیسک )دو بار کے عالمی چیمپئن زولانی ٹیٹے کو جنوبی افریقہ میں ان کے گھر کے باہر گولی مار کرقتل کر دیا گیا ہے۔38 سالہ باکسر کو گزشتہ روز مشرقی کیپ کے مڈنٹسین میں گھات لگا کر مارا گیا تھا۔حکام نے بتایا کہ ٹیٹی اپنی کار میں اپنے گھر کا گیٹ کھلنے کا انتظار کر رہے تھے جب بالاکلاواس میں دو مسلح مشتبہ افراد ایک گاڑی سے نکلے اور اس پر اور ایک 27 سالہ خاتون مسافر پر متعدد گولیاں” چلائیں جو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔جنوبی افریقہ کے کھیل، فنون اور ثقافت کے وزیر گیٹن میکنزی نے کہاکہ جنوبی افریقہ نے اب تک کے بہترین باکسرز میں سے ایک کو کھو دیا ہے۔ دونوں مشتبہ افراد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ٹیٹے نے 2017 سے 2019 تک ڈبلیو بی اوبینٹم ویٹ ٹائٹل کیساتھ ساتھ 2014 میں آئی بی ایف سپر فلائی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔
پاکستانسپورٹس
