بلوچستانسپورٹس

گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث کراچی میں پنک گیمز ملتوی

کراچی گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث سندھ حکومت نے اعلان کے ایک دن بعد ہی سندھ پنک گیمز ملتوی کردیئے ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سندھ پنک گیمز 8 سے 10 مئی تک بے نظیر آباد میں کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔گیمز کا افتتاح خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کو کرنا تھا ۔

تاہم سیکرٹری سپورٹس منور مہیسر کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنز نے ایونٹ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔اس لیے پنک گیمز ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *