انٹرنیشنل

اداکار وجے کا وزیراعلیٰ بنتے ہی گھریلو صارفین کو مفت بجلی دینے کا حکم

چنئی بھارتی اداکار سی جوزف وجے نے بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھانے کے فوراً بعد گھریلو صارفین کو بجلی کے 200 یونٹ مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔

ٹریبیون انڈیا کے مطابق جوزف وجے چندرشیکھر کی پارٹی تملگا ویٹری کژگم (ٹی وی کے) اسمبلی میں اکثریتی جماعت بن کر ابھری ہے، نئے وزیراعلیٰ نے ریاست میں خواتین کے تحفظ کے لیے سپیشل فورس بنانے اور انسداد منشیات کے حکم نامے پر بھی دستخط کیے ہیں۔

حلف اٹھانے کے بعد چنئی میں جواہر لال نہرو سٹیڈیم میں پہلے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ حقیقی سکیولرازم اور سماجی انصاف کے لیے پرعزم حکومت کا ایک نیا دور اب شروع ہوا ہے، انہوں نے کانگریس، وی سی کے، آئی یو ایم ایل اور بائیں بازو کی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے حکومت بنانے کے لیے ان کی پارٹی کی حمایت کی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *