Uncategorized

ایران کے یورینیم افزودگی کے پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا: ادارہ برائے ایٹمی توانائی کے سربراہ کا بیان

ایران کے ادارہ برائے ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ ایران کے یورینیم افزودگی کے پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جوہری ٹیکنالوجی مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔‘

محمد اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات اور اثاثوں کے تحفظ کے لیے ’ضروری تیاریاں‘ مکمل کر لی گئی ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخیرے کے بارے میں بات کرتے ہوئے دعوِی کیا تھا کہ ’ایران نے مجھ سے کہا کہ وہ ہمیں جوہری گرد دینا چاہتے ہیں، لیکن اسے خود جا کر نکالنا پڑے گا۔‘

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *