کولکتہ انڈیا کے سابق انڈر 19 کرکٹر اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے میڈیم فاسٹ بولر امن پریت سنگھ 36 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹر کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے، امن پریت سنگھ ویرات کوہلی کے انڈر 19 ٹیم کے ساتھی تھے جنہوں نے پنجاب کے لیے چھ فرسٹ کلاس میچز کھیلے اور 11 وکٹیں حاصل کیں۔
وہ انڈین پریمیئر لیگ کے افتتاحی سیزن میں کنگز الیون پنجاب کا بھی حصہ تھے اور بعد میں پنجاب کی سینئر سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔
