Uncategorized

سکول کے ساتھی نے شاہ رخ خان کی گلوکاری کا راز فاش کر دیا

گلوکار پالاش سین نے شاہ رخ خان کیساتھ سکول کے زمانے کی یادیں تازہ کرتے ہوئے سپر سٹار کی گلوکاری کا راز فاش کردیا۔60 سالہ گلوکار شاہ رخ سے ایک سال سینئر تھے ،پالاش سین نے بتایا کہ دونوں کھیلوں، مباحثوں اور معلوماتی مقابلوں سمیت مختلف غیر نصابی سرگرمیوں میں ہمیشہ ساتھ رہتے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان ایک واحد کام نہیں کر سکتے تھے جو گانا تھا، ایک میوزیکل پروگرام میں شاہ رخ کو کردار ادا کرنا تھا، لیکن وہ گا نہیں سکتے تھے ، چنانچہ میں سٹیج کے پیچھے کھڑے ہو کر ان کیلئے گانا گاتا تھا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *