واشنگٹن امریکا کے ڈیموکریٹک رکن کانگریس ایڈورڈ کیس نے تسلیم کیا ہے کہ ایران جنگ میں امریکا کے 39 طیارے تباہ ہوئے۔
ایڈورڈ کیس نے سینیٹ کمیٹی میں خصوصی سماعت کے دوران پینٹاگون کے سی ایف او جے ہرسٹ پر سوالات کی بھرمار کردی تاہم ایران جنگ میں امریکا کو نقصان کا پوچھا تو جے ہرسٹ کئی سوالوں کا گول مول جواب دیتے رہے۔
کانگریس مین ایڈورڈ کیس نے لڑاکا طیاروں کی تباہی سے متعلق جس دی وارزون ویب سائٹ کا حوالہ دیا، اس امریکی ویب سائٹ دی وار زون کی رپورٹ کے مطابق 39 روز تک جاری ایران کیخلاف جنگ میں امریکی فضائیہ نے 13 ہزار پروازیں کیں تاہم اس دوران امریکا کے 39 طیارے تباہ ہوئے اور مزید 10 طیاروں کو مختلف نوعیت کا نقصان بھی ہوا۔
