انٹرنیشنل

آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز

سلام آباد عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد بجٹ مذاکرات کے لئے وزارت خزانہ پہنچ گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تعارفی سیشن کے ساتھ بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، آئی ایم ایف وفد کے ساتھ مشاورت سے نیا وفاقی بجٹ تیار کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان اہم میٹنگز شیڈول ہیں، آئی ایم ایف وفد سے سٹیٹ بینک حکام کے مذاکرات بھی شیڈولڈ ہیں۔

وزارت خزانہ حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے دوران نئے بجٹ اہداف، ٹیکس ریونیو اور مالی اصلاحات پر تبادلہ خیال ہوگا، توانائی اصلاحات اور نجکاری میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *