انٹرنیشنل

قونصلیٹ آف پاکستان برمنگھم میں “ بنیان مرصوص” اور “معرکۂ حق” کی پہلی سالگرہ کے موقع پر تقریب ، کمیونٹی کی بھی شرکت

برمنگھم قونصلیٹ آف پاکستان برمنگھم میں “آپریشن بنیان مرصوص” اور “معرکۂ حق” کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی اور صدارت پاکستان کے قونصل جنرل Fahad Amjad نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض وائس قونصلر Bakhtawar Mir نے انجام دیے۔
تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین Barrister Ayoub Khan اور Tahir Ali شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ کمیونٹی کی ممتاز شخصیات میاں مقبول احمد خان، ناصر اعوان، نامزد لارڈ میئر کونسلر ذاکراللہ چوہدری، کونسلر شفیق شاہ، کونسلر ماجد محمود، کونسلر راجہ شوکت، چوہدری سعید، کونسلر چوہدری شوکت، کونسلر نوشین خالد، سابق رکن پارلیمنٹ Khalid Mahmood، پیر محمد طیب الرحمن قادری، امام اسد محمود اور Sarfaraz Ahmed مسلم لیگ ن کے ملک محمد حسین سمیت بڑی تعداد میں کمیونٹی رہنماؤں اور شہریوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *