دبئی چیئرمین بیت المال پنجاب خواجہ محمد وسیم بٹ نے گزشتہ دنوں دبئی و متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے کزن شہریار بٹ بھی موجود تھے- خواجہ محمد وسیم بٹ کا استقبال مسلم لیگ ن دبئی کے سینیئر نائب صدر چودھری محمد رزاق گجر اور ان کے ساتھیوں نے کیا، مہمانوں کو خوش آمدید کہا گیا اور انہیں گل دستے پیش کیے گئے –
پاکستان سے آئے مہمانوں کے اعزاز میں چودھری محمد رزاق گجر اور ظہیر احمد گجرکی طرف سے دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں لنچ کا اہتمام کیاگیا جس میں مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے عہدیداران چوہدری عبدالغفار، چوہدری عبدالمجید، چوہدری عرفان ظہور اور دیگر دوست و احباب نے شرکت کی-
اس موقع پر چیئرمین بیت المال پنجاب خواجہ محمد وسیم بٹ سے مختلف النوع موضوعات پر تبادلہ خیالات ہوا جس میں علاقائی مسائل اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے بارے بات ہوئی –
انٹرنیشنل
چیئرمین بیت المال پنجاب خواجہ محمد وسیم بٹ کا دورہ متحدہ عرب امارات
