کراچی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 6 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر علامہ راشد سومرو، قاری عثمان اور دیگر رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مولانا آج منگھوپیر روڈ پر منعقد ہونے والی ’’وحدتِ امت کانفرنس‘‘ سے خطاب کریں گے۔
اسلم غوری کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ دورۂ کراچی کے دوران پیر صاحب پگارا اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کراچی میں ’’میٹ دی پریس‘‘ سے بھی خطاب کریں گے۔
