بیجنگ امریکی صدر سے دو گھنٹے طویل دو طرفہ بات چیت کے بعد چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کی۔
بی بی سی اردو کے مطابق انھوں نے کہا کہ چین کے دروازے امریکی کمپنیوں کے لیے مزید کشادہ ہوں گے اور انھیں چین میں زیادہ مواقع حاصل ہوں گے۔
چینی سرکاری خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق شی جن پنگ نے کہا کہ چین کی ترقی میں امریکی کمپنیوں کا بہت زیادہ کردار ہے اور اس سے دونوں فریقوں کو فائدہ ہوا۔
انھوں نے کہا کہ بیجنگ باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے امریکہ کا خیر مقدم کرتا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ساتھ جو وفد لائے ہیں اس میں اینویڈیا کے جینسن ہوانگ اور ایپل کے ٹم کک سمیت ایک درجن سے زائد بڑی کاروباری شخصیات شامل ہیں۔
وفد میں ان کاروباری رہنماؤں کی شمولیت سے دونوں ممالک کے درمیان نئے معاہدوں کی امید بڑھ گئی ہے۔
امریکی صدر چین پر زور دے رہے ہیں کہ وہ زیادہ امریکی مصنوعات خریدے۔
