لاہور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نےایس ایس پی اختر فاروق کو خدماتِ عامہ کے شعبے میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں صدرِ پاکستان کی جانب سے ستارۂ امتیاز سے نوازا۔
ایس ایس پی اختر فاروق اس وقت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیشہ وارانہ کیریئر کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور پولیس اصلاحات میں نمایاں کردار ادا کیا۔ایس ایس پی اختر فاروق نے آپریشنز، انٹیلی جنس اور انویسٹی گیشن ونگز کو ایک مربوط اور مؤثر نظام میں ضم کرکے محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو ایک فعال اور مضبوط ادارے کی شکل دی۔
