واشنگٹن ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی اور ممکنہ امن عمل کے تناظر میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں واشنگٹن نے تہران کے لیے5 سخت شرائط عائد کر دی ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ان شرائط کو پورا کیے بغیر دونوں ممالک کے درمیان امن عمل کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ایران کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے جس میں ایرانی سرزمین پر بمباری سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے معاوضہ طلب کیا گیا تھا۔
