پاکستان

وزیر اعظم کا دورہ چین، 5 ارب ڈالر کے 100 سے زائد معاہدے ہونگے

اسلام آباد باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ 24سے 26مئی تک وزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پر 5 ارب ڈالر مالیت کے سو سے زائد ایم او یوز سائن کیے جائیں گے، تاہم 90 فیصد بزنس ٹو بزنس اور 10 فیصد گورنمنٹ ٹو بزنس ایم او یوز پر سائن کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، جس میں خطے کی کشیدہ صورتحال پر بات چیت ہو گی، وزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پر زراعت، پولٹری، ڈیری فارمنگ، فروٹس اینڈ ویجی ٹیبل پراسیسنگ، اینیمل ویکسین، فشریز، کولڈ چین، فرٹیلائزر، بیج، زرعی ادویات، آئی ٹی، فن ٹیک، ای کامرس، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ٹیلی کمیونیکیشن ،انڈسٹریل، سیل فونز و لیپ ٹاپ بیٹریز، الیکٹریکل وہیکل پارٹس، ای وی چارجنگ سٹوریج کے ایم او یوز پر دستخط ہونگے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *