پاکستان

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

اسلام آباد محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں شام اور رات کے اوقات میں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد میں دن کے وقت 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں میں بھی آج بارش کا امکان ہے۔

کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی آج بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ جبکہ کئی علاقوں میں ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *