پاکستانسپورٹس

لارڈز کی سنچری نے روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بدل دیا

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور رویندر جدیجا کے مستقبل پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے اجلاس میں غور کیا جائے گا جہاں بھارت کے 2027ء کے ایک روزہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے ایک رکن نے روہت شرما کو بتایا تھا کہ سلیکٹرز نے اب انہیں بھارتی ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
روہت شرما اس فیصلے پر ناراض تھے تاہم یہ بھی اطلاعات تھیں کہ روہت انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ پر رضامند ہو گئے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لارڈز میں کھیلے گئے آخری ایک روزہ میچ میں روہت شرما کی شاندار 138 رنز کی اننگز کے بعد فی الحال بیٹر کی ریٹائرمنٹ کا امکان ختم ہو گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویرات کوہلی اور رویندر جدیجا پر اس وقت روہت شرما کے مقابلے میں ریٹائرمنٹ یا ٹیم سے باہر ہونے کا دباؤ کم ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *