پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نواز کا بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کیااور سوگوارخاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام سے بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیراپنانے اور والدین سے بچوں کو سیلابی ریلوں اور نہروں میں نہانے سے روکنے کی اپیل کی۔ وزیراعلیٰ نے کمزور چھتوں، دیواروں اور خستہ ہال عمارتوں کے مکینوں سے از خود انخلاء کی بھی اپیل کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر متعلقہ اداروں کو خستہ ہال عمارتوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی اور دریاؤں، نہروں اور سیلابی نالوں کی مانیٹرنگ یقینی بنانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے گلیوں، بازاروں، سڑکوں اور بالخصوص انڈرپاسز سے بارشی پانی کے فوری نکاس کو یقینی بنانے کا حکم دیا اور صوبے بھر میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر متعلقہ افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *