انٹرنیشنل

بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نئی دہلی میں طلباء کے احتجاج کی حمایت میں کھل کر بول پڑے

امرتسر بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نئی دہلی میں طلباء کے احتجاج کی حمایت میں کھل کر بول پڑے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے نئی دہلی کے جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی کے زیرِ اہتمام ہونے والے طلباء احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے مظاہرین کے مطالبات سننے کی اپیل کی ہے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق دلجیت دوسانجھ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں حالیہ پارلیمنٹ مارچ کے دوران پولیس کارروائی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’جو ہوا، بہت برا ہوا، طلباء کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہونا چاہیے تھا، میری حکام سے درخواست ہے کہ طلباء کے مطالبات سنے جائیں، لوگوں کی آواز، خدا کی آواز ہوتی ہے۔ماضی میں بھی اپنے مؤقف کی وجہ سے مجھے ملک دشمن قرار دیا جاتا رہا ہے اور اس بار بھی میں اسی ردِعمل کی توقع رکھتا ہوں۔مجھے پہلے بھی کئی بار اینٹی نیشنل کہا جا چکا ہے، اب بھی یہی کہا جائے گا، کسان تحریک کے بعد مجھے کڑی تنقید اور قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑا، جن کے بارے میں آج بھی بات نہیں کر سکتا، باقی سب کچھ خدا دیکھ رہا ہے، وہی بہتر کرے گا۔‘‘

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *