لاہور اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان کے گھر پر پولیس چھاپے کے معاملے پر ایس پی کینٹ کوعہدے سے ہٹا دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے کے معاملے پر سی سی پی او نے 2 افسران کو انکوائری افسر مقررکردیا ہے، دونوں افسران نے واقعے کی جگہ کا جائزہ لیا۔
پولیس کے مطابق دونوں افسران انکوائری مکمل کرکےسی سی پی او کو رپورٹ بھجوائیں گے۔
