راولپنڈی بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آنکھ میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کرکے طبی معائنہ کیا گیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی معائنے کیلئے بشریٰ بی بی کو گزشتہ رات اڈیالہ جیل سے الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال لے جایا گیا۔
پمز اور الشفاء کے ڈاکٹروں کی مشترکہ ٹیم نے بشریٰ بی بی کا معائنہ کیا اور دوائیں تجویز کیں۔ طبی معائنے کے بعد بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل واپس پہنچادیا گیا۔
