ہنگو ہنگو میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید 10 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
نجی ٹی وی ’’سما ءنیوز‘‘ کے مطابق ہنگو میں خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی سٹی دیار خان سمیت 10 اہلکار شہید ہوگئے، شہید ہونے والے 10 اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، سول انتظامیہ پولیس افسران اور شہریوں نے شرکت کی۔
پولیس کے مطابق حملے میں 20 سے زائد اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 10 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے
