کاروبار

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

ملک بھر میں فی تولہ سونا 5500 روپے سستا، عالمی مارکیٹ میں بھی قیمت کم ہو گئی۔ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں تاریخی بلندی پر پہنچنے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اچانک نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 5500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 70 ہزار 162 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4715 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 3 ہزار 88 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں سونے کا بھاؤ 55 ڈالر کم ہو کر 4478 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور فی تولہ چاندی 332 روپے کم ہو کر 8075 روپے تک آ گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں 2300 روپے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 75 ہزار 662 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *